ترکی نے نیا انٹر نیٹ بنانے کا اعلان کر دیا
Monday, 21 April 2014
استنبول ترکی نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد ”www“کو چھوڑ کر ایک نیا
انٹر نیٹ ملک میں متعارف کروایا جا سکتا ہے ۔ ترکی کے وزیر برائے ابلاغ
ٹرانسپورٹ لطفی ایلون نے کہا ہے کہ ترکی اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہاہے
کہ ”www“ کو چھوڑ کر ”ttt“ کو متعارف کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد
یورپین ممالک نے بھی اس آئیڈیا پر کام کرنا شروع کیا ہوا ہے جس میں ہر ملک
کی اپنی ڈومین ہو گی ۔ان کا کہنا تھاکہ اس وقت انٹر نیٹ تک رسائی امریکی
کمپنیوں کے ذریعے عمل میں آئی ہے لیکن یہ عمل کافی ممالک کے لئے باعث تشویش
ہے جن میں جرمنی اور فرانس سر فہرست ہیں یہ ممالک امریکی سوشل اداروں سے
رابطے میں ہیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے تاکہ ان سوشل ادارو
ںکو اقوام متحدہ کے چارٹر کی طرح بہتر بنایا جا سکے اور اگر یہ نہ ہو سکا
تو پھر دیگر ممالک کو حق حاصل ہو گاکہ ہر ملک اپنے لئے علیحدہ انٹر نیٹ کے
اصول بناتے ہو ئے انٹر نیٹ بنائے ۔
0 comments:
Post a Comment